پاک فوج کی تازہ کارواٗئی میں 65 عسکریت پسند ہلاک

پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان کے مختلف اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے تنظیم کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے

331736
پاک فوج کی تازہ کارواٗئی میں 65 عسکریت پسند ہلاک

اطلاع کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 65 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فضائی حملوں کے دوران شوال اور گھرلمائی کے علاقوں کو ہدف بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 50 دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب ریڈیو پاکستان کے مطابق خیبر ایجنسی کے رجگال کے علاقے میں بھی فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دو خودکش بمباروں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
خبر کے مطابق جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے عسکریت پسندوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔
یاد رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں 40 مبینہ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔
وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان سمیت سات قبائلی ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔
حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے گزشتہ سال 15 جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا۔
آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک قریب 2800 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
تو اس دوران پاک فوج کے 347 فوجی شہید بھی ہوئے۔ فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کو علاقہ بدر کردیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں