وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوم آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کا دن قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن ہے ۔

328390
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حضوری باغ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کا دن قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن ہے ۔بدقسمتی سے گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر احتجاجی سیاست اور دھرنا دینے والوں نے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی اور ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا تھا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے آج شاہی قلعہ پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پرچم بھی لہرایا ہے لیکن ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہے کہ ہم نے اس پرچم کی کتنی توقیر کی ہے ،پاکستان کو قائم ہوئے 68 سال ہو چکے ہیں لیکن آج بھی ہم وہیں کھڑے ہیں۔ہم وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی حالت بدلیں گے اور ناانصافی، کرپشن، اقربا پروری، صحت کے مسائل اور توانائی بحران کا خاتمہ کرکے عوام کو انکے حقوق دلائیں گے ۔ غربت، بے روزگاری اور جہالت کے اندھیرے ہمارا مقدر نہیں۔ محنت، امانت اوردیانت کے سنہری اصول اپنا کر ملک کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنائیں گے ۔ 2017 کے آخر تک پاکستان میں اتنی بجلی آ جائے گی کہ لوڈشیڈنگ بے معنی ہو جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان سے باہر سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ داروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا سرمایہ ملک میں لگائیں کیونکہ آج قوم کو توانائی چاہیے ۔ وزیراعلیٰ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور شاہی قلعہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پرچم لہرایا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں