ہری پور کا میدان مسلم لیگ نون نے مار لیا

غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار بابر نواز نے ایک لاکھ سولہ ہزار چھ سو چوبیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان اٹھہتر ہزار پانچ سو بارہ ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے

330449
ہری پور کا میدان مسلم لیگ نون نے مار لیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے بابر نواز نے تحریک انصاف کے عامر زمان کو شکست دے دی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار بابر نواز نے ایک لاکھ سولہ ہزار چھ سو چوبیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان اٹھہتر ہزار پانچ سو بارہ ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
مجموعی طور پر انتخابی دوڑ میں نو امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے بابرنواز اور پاکستان تحریک انصاف کےراجا عامر زمان کے درمیان تھا۔
ملک کی تاریخ میں پہلی بار ووٹنگ کے لئے بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال کیا گیا اور تجرباتی بنیادوں پر 30 پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی گئیں۔ 40 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 209 کو حساس قرار دیا گیا تھا جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور فوج ایف سی اور پولیس کے جوانوں کو حلقے میں تعنیات کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) ولی الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد عام انتخابات میں اس سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
پُرامن الیکشن کے انعقاد کے لیے پولیس کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی تعینات رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرکے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں