مشعل اوباما مریم نواز کے ساتھ تعلیم کے فروغ کی خواہشمند

امریکی صدر کے خصوصی نمائندہ پیٹر لوائے نے مریم نواز سے ملاقات کی اور امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی طر ف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

326825
مشعل اوباما مریم نواز کے ساتھ تعلیم کے فروغ کی خواہشمند

امریکی صدر کے خصوصی نمائندہ پیٹر لوائے نے مریم نواز سے ملاقات کی اور امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی طر ف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ مشعل اوباما ان کے ساتھ مل کر پاکستان میں تعلیم کے فروغ پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ مریم نواز نے پیٹرلوائے کو پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ حکومت پاکستان تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ۔ اس ملاقات میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں