افغانستان نے گزشتہ ہفتے کے حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کردیا

افغان انٹیلی جنس نے گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے دھماکوں کا الزام ایک مرتبہ پھر پاک فوج پر عائد کردیا ہے. یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان دارلحکومت میں تین دھماکوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

324883
افغانستان نے گزشتہ ہفتے کے حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کردیا


افغان انٹیلی جنس نے گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے دھماکوں کا الزام ایک مرتبہ پھر پاک فوج پر عائد کردیا ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان دارلحکومت میں تین دھماکوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ترجمان حسیب صدیقی کا کہنا ہے کہ افغان انتظامیہ گزشتہ جمعہ کو ہونے والے دھماکوں میں " پاکستانی فوج کی مداخلت" کی تصدیق کرتی ہے۔
انہوں نے کہا "ان حملوں کے پیچھے پاکستانی فوج کے خصوصی حلقوں کا ہاتھ ہے"۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے ذریعے کام کررہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے فوری طور پر اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اسلام آباد ماضی میں افغانستان کے ایسے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
واں ہفتے ہی افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ طالبان کی پناہ گاہیں پاکستان میں ہیں اور وہ وہاں سرگرم ہیں۔ ان کے بقول ان تمام سرگرمیوں کو بند ہونا چاہیے۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو فون کر کے بتایا کہ پاکستان، افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بھی اسی نظر سے دیکھے جس سے وہ اپنے ہاں ہونے والی دہشت گردی کو دیکھتا ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کا منصب صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اشرف غنی کی طرف سے پاکستان کے بارے میں شکایت بھرا پیغام سامنے آیا۔
اسلام آباد یہ کہہ چکا ہے کہ وہ افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے اس عزم پر قائم ہے کہ اس ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نواز شریف یہ کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے اور ان کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ہی افغان صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اس موقف کو ثابت کرے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں