حکومت ہمارے تحفظات دورکردے تواستعفے واپس لے سکتے ہیں: الطاف حسین

کراچی میں رینجرز نے آپریشن ایمانداری سے کیا تو آہستہ آہستہ ہمارے زخم دھل جائیں گے اور وہ بھی کوشش کریں گے ان کی وجہ سے اداروں کے وقار کو ٹھیس نہ پہنچے۔ رینجرز نے آپریشن ایمانداری سے کیا تو بات ختم ہوجائے گی

324882
حکومت ہمارے تحفظات دورکردے تواستعفے واپس لے سکتے ہیں: الطاف حسین

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر حکومت ہمارے تحفظات دور کر دے تو تمام استعفے واپس لے سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز نے آپریشن ایمانداری سے کیا تو آہستہ آہستہ ہمارے زخم دھل جائیں گے اور وہ بھی کوشش کریں گے ان کی وجہ سے اداروں کے وقار کو ٹھیس نہ پہنچے۔
ہمارے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران نے اپنی نشستوں سے استعفے دے دیئے ہیں لیکن اگر حکومت ہمارے تحفظات دور کر دے تو تمام استعفے واپس لے سکتے ہیں۔ کسی نے بات کرنی ہے تو میری ٹیم موجود ہے۔
رینجرز نے آپریشن ایمانداری سے کیا تو بات ختم ہوجائے گی اور آہستہ آہستہ ہمارے زخم بھر جائیں گے، زخموں پر مرہم لگے گی تو ہم بھی قریب آجائیں گے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا معاملہ ہر سطح پر اٹھایا تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مانٹرینگ کمیٹی کا وعدہ کیا جوابھی تک پورا نہیں ہوا۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ میں خود بھی اپنی تقریرمیں خیال رکھوں گا کہ کوئی ایسی ویسی بات نہ ہو


ٹیگز:

متعللقہ خبریں