وزیراعظم نواز شریف اور صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک مذاکرات

وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدرنے ٹیلی فونک رابطہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے افغان امن مصالحتی عمل کے امور پرتبادلہ خیال کیا

320533
وزیراعظم نواز شریف اور صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک مذاکرات

وزیراعظم نواز شریف کو افغانستان کے صدراشرف غنی نے ٹیلیفون کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدرنے ٹیلی فونک رابطہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے افغان امن مصالحتی عمل کے امور پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے افغان حکومت اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار پربھی گفتگو کی۔
وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور افغان عوام سے اظہار تعزیت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں