سیلاب کی روک تھام کےے لیے نئے ڈیم تعمیر کرنا ہوں گے: نواز شریف

عیسیٰ خیل میں سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں لوگوں کو پہاڑی نالوں کے باعث آنے والے سیلاب سے محفوظ رکھنے کے منصوبے پر ایک ارب تیس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے

319181
سیلاب کی روک تھام کےے لیے نئے ڈیم تعمیر کرنا ہوں گے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت مستقبل میں سیلابوں کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔
انہوں نے میانوالی کو سیلاب کی تباہی سے بچانے کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ہفتہ کے روز عیسیٰ خیل میں سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں لوگوں کو پہاڑی نالوں کے باعث آنے والے سیلاب سے محفوظ رکھنے کے منصوبے پر ایک ارب تیس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو تباہ کن سیلاب سے بچانے کیلئے مزید ڈیموں کی ضرورت ہے۔
عیسیٰ خیل میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی اورپہاڑی نالوں میں طغیانی نے اس علاقے میں تباہی مچائی ہے، سیلاب سے اموات انتہائی افسوسناک ہیں، وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلابوں کو روکنے کے لیے ڈیم تعمیر کرنا ہوں گے، انہوں نے یہاں آتے ہوئےاس علاقے کی حالت زار کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ گھر گھر خوشحالی آئے اور ملک ترقی کرے، عوام کی خوش حالی اورانہیں روزگار کی فراہمی ہماراعزم جب کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانا ہماری ترجیح ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے عیسیٰ خیل میں بھی خوش حالی آئے گی، اقتصادی راہداری کے تحت سڑک کا حصہ یہاں سے گزرے گا، 3 سال بعد کا پاکستان آج کے پاکستان سے بہتر ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں