ہری پور میں لوگ نئےاورپرانے پاکستان کا فیصلہ کریں گے: عمران خان

ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی آچکی اور لوگ اپنے حقوق جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں نظام کی تبدیلی سےآتی ہے ، صوبے میں پہلی دفعہ فنانس کمیشن ایوارڈ دیں گے

319961
ہری پور میں لوگ نئےاورپرانے پاکستان کا فیصلہ کریں گے: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نے کہا ہے ہری پور میں 16 اگست کو پرانے اور نئے پاکستان والوں کا مقابلہ ہوگا۔
ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی آچکی اور لوگ اپنے حقوق جان چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں نظام کی تبدیلی سےآتی ہے ، صوبے میں پہلی دفعہ فنانس کمیشن ایوارڈ دیں گے، تحریک انصاف کے دور میں صوبائی وزیر کو احتساب کے لئے جیل میں ڈالا گیا خیبر پختونخوا میں صوبائی وزیرپرکرپشن کے الزام کی تحقیقات شروع کیں کیا کبھی ایسا ہوا کہ وزیرکواحتساب کمیشن اٹھا کرلے جائے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی ہوئی جس پر دوبارہ انتخابات کرائے گئے لیکن دوبارہ انتخابات میں تحریک انصاف کو 45 فیصد ووٹ ملے اور ہم نے کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی،پاکستانی خوددار قوم ہے اور اسے کسی کے سامنے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں، سندھ اور پنجاب کے لوگ دیکھیں گے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کس طرح آتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں