عمران خان کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور پارٹی کا اپنے منشور کے مطابق کردار ادا کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

318283
عمران خان کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

تحریک انصاف پاکستان کے رہنما عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ میں ہوا۔
اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور پارٹی کا اپنے منشور کے مطابق کردار ادا کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کواسمبلی میں بات کرنے کاموقع ملنا چاہیے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت جمہوری اقدار کا مظاہرہ کرے گی۔ پارٹی کے رہنما محض قومی اسمبلی کے اندر ہی اپنا نقطہ نظر پیش کرنے پر مجبور نہیں ہیں بلکہ وہ اسمبلی کے باہر بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ایم کیوایم کے بارے میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان سے ان کے اپنے کارکن حیران و پریشان ہیں اور اس کا دفاع نہیں کرپارہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان ہے کہ انہیں تنہا چھوڑ دیا گیاہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ ایم کیوایم کی صفوں میں اس وقت ابہام ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں