پنجاب بھر میں مدرسوں پر چھاپے

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجا ب میں بھی انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے لشکر جھنگوی کے مذہبی رہنماوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیے جانے کے بعد اب پنجاب کے مختلف شہروں میں مدرسوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

317813
پنجاب بھر میں مدرسوں پر چھاپے

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجا ب میں بھی انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے لشکر جھنگوی کے مذہبی رہنماوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیے جانے کے بعد اب پنجاب کے مختلف شہروں میں مدرسوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اتوار کو لاہور کے مدرسوں میں کیے جانے والے سرچ آپریشن میں 14 طالب علموں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
ان چھاپوں کا مقصد آپریشن ضرب عضب کے خلاف کسی بھی ردعمل کی روک تھام کیلئےکچھ مدرسوں میں موجود ممکنہ عسکریت پسندوں کو پکڑنا ہے۔
ان علاقوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افراد کی گرفتاری اورغیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کیلئے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
ادھر، چنیوٹ میں کچھ مدرسوں سے سات افراد کو گرفتار کرتے ہوئے کتابیں، سی ڈیز اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے گئے۔
چھاپوں کے دوران بائیو مکینک مشینوں سے اساتذہ اور طالب علموں کی شناخت کے علاوہ مدرسوں کی رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں