وفاقی حکومت کی جانب سے پہلی بارسرکاری سطح پراُردوزبان کا استعمال

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت کی جانب سے اُردو زبان کا استعمال شروع ہوگیا۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز وزیر اعظم ہاوس نے جسٹس جواد ایس خواجہ کو 17 اگست سے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے سے متعلق ایوان صدر کو اُردو میں ایک سمری بھجوائی گئی

317055
وفاقی حکومت کی جانب سے پہلی بارسرکاری سطح پراُردوزبان کا استعمال

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت کی جانب سے اُردو زبان کا استعمال شروع ہوگیا۔
اس سلسلے میں بدھ کے روز وزیر اعظم ہاوس نے جسٹس جواد ایس خواجہ کو 17 اگست سے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے سے متعلق ایوان صدر کو اُردو میں ایک سمری بھجوائی گئی ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے اردو زبان میں پہلی سرکاری دستاویز موصول ہو گئی ہیں۔
حکومت نے دس جولائی کے روز سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ انگریزی کی جگہ اردو کو مرحلہ وار ملک کی سرکاری زبان بنانے کا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا جا چکا۔
حکومت پہلے ہی مختلف محکموں کے سربراہان کو وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری دستاویزات اردو میں لکھنے کے حکم سے متعلق آگاہ کر چکی ہے۔
چودہ مئی کو جاری ہونے والے ایک سرکاری سرکلر میں اردو کو سرکاری زبان بنانے سے متعلق محکموں کے سربراہان سے تجاویز مانگی گئی تھیں۔
دوسری جانب، محکمے حکومتی آرڈر پر عمل درآمد کے حوالےسے شش وپنج میں مبتلا ہے کیونکہ وہ مستقبل میں اردو کو سرکاری زبان بنانے میں مسائل دیکھ رہے ہیں۔
حکومت نے محکموں کو دستاویزات، فارم اور یوٹیلٹی بل انگریزی سے اردو میں بدلنے کیلئے تین مہینوں کا وقت دیا ہے اور وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں تین ماہ پورے ہونے سے قبل ہی اُردو زبان کو سرکاری زبان کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں