تحریک انصاف کو ڈی-سیٹ کرنے کی تحاریک واپس

جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرانے کے لیے اپنی اپنی تحاریک واپس لے لیں۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اپنی تحریکیں واپس لینے پر جمعیت علمائے اسلام(ف) اور متحدہ قومی موومنٹ کو سراہا

317531
تحریک انصاف کو ڈی-سیٹ کرنے کی تحاریک واپس

جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرانے کے لیے اپنی اپنی تحاریک واپس لے لیں۔
قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اپنی تحریکیں واپس لینے پر جمعیت علمائے اسلام(ف) اور متحدہ قومی موومنٹ کو سراہا اور کہا کہ یہ جمہوریت اورپارلیمنٹ کی فتح ہے انہوں نے معاملہ حل کرنے میں سپیکر کے کردار کی تعریف کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف کی درخواست اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے قرار داد کی منظوری کے بعد اپنی تحریک واپس لی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ قرار داد کی منظوری کے بعد تحریکوں کے واپس لینے سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوگی۔
شیخ رشید احمد نے تحریکیوں کی واپس کو ایک جرات مندانہ فیصلہ قراردیا،صاحبزادہ طارق اللہ نے معاملہ طے پاجانے پر وزیراعظم اور سپیکر کو مبادکباد دی۔
تحریک انصاف کے ارکان کو پارلیمنٹ میں واپس لانے کیلے سیاسی جماعتوں کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن سلمان بلوچ نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرانے کیلئے اپنی تحریک واپس لینے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے بھی تحریک واپس لینے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے سپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ ، وزیر اطلاعات پرویز رشید ، مولانا فضل الرحمان ، رشید گوڈیل ، اکرم درانی ،شیخ رشید ،محمود خان اچکزئی، فاروق ستار اور فاٹا کے پارلیمانی لیڈروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے اپنی اپنی تحریک واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ، اجلاس میں نئی تحاریک کے مسودے کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں