حکومت تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں رکھنے کی خواہاں

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی کے بعد امید ہے کہ جے یو آئی (ف) پی ٹی آئی کے خلاف اپنی تحریک واپس لے لے گی

313848
حکومت تحریک انصاف کو قومی اسمبلی   میں رکھنے کی خواہاں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 28 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں آج قرار داد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی کے بعد امید ہے کہ جے یو آئی (ف) پی ٹی آئی کے خلاف اپنی تحریک واپس لے لے گی تاہم اسمبلی میں تحریک لائی بھی گئی تو (ن) لیگ کی جانب سے اس کی مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ یہ تحاریک واپس لی جائیں اور تحریک انصاف اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو آگے بڑھنا چاہیے اور تمام سیاسی جماعتوں کوقومی امور پر ملک کر کام کرنا چاہیے۔
اس موقع پر کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے اسحاق ڈار کے فیصلے کو سراہا جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی ممبر قومی اسمبلی میر اعجاز جاکھرانی ، خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے ممبر جماعت اسلامی ممبر شیر اکبر خان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والی جی جی جمال کی جانب سے قرار داد کی مخالفت کے پارٹی فیصلے کی تائید کی۔
واضح رہےکہ ایم کیوایم اور جے یو آئی (ف) نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں ڈی سیٹ کرنے کے لیے تحاریک پیش کرنے کا اعلان کیا تھا جسے وزیراعظم نوازشریف نے بھی واپس لینے کی اپیل کی تھی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں