سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھرپوراندازمیں جاری

پاکستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے سیلاب کے بعد متاثرہ افراد کی سول انتظامیہ، فوج اوربحریہ کے جوانوں کی پاکستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے سیلاب کے بعد متاثرہ افراد کی سول انتظامیہ، فوج اوربحریہ کے جوانوں کی امداد کا سلسلہ جاری

312214
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھرپوراندازمیں جاری

پاکستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے سیلاب کے بعد متاثرہ افراد کی سول انتظامیہ ، فوج اور بحریہ کے جوانوں کی پاکستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے سیلاب کے بعد متاثرہ افراد کی سول انتظامیہ ، فوج اور بحریہ کے جوانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دریائے سندھ میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے گڈو بیراج کا دورہ کیا۔
ادھر پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے نے صوبے میں سیلاب زدگان کوامدادی اشیاء کی فراہمی کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ادارے کے ترجمان نے لاہور میں بتایا کہ تمام اضلاع کے گوداموں میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے لیہ کے متاثرین سیلاب میں کھانا اور دیگر ضروری اشیاء سمیت کھانا بھی تقسیم کیا ہے ۔
پاک فوج و بحریہ کی امدادی و بحالی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پاک فوج نے لیہ اور اس کے نواحی علاقوں سے پندرہ ہزار سے زائد متاثرین سیلاب کومحفوظ مقامات پر منتقل کیاہے ۔متاثرین میںخوراک کے پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں اور فوج کے میڈیکل کیمپوں میں اب تک تین ہزار دو سوپچاس مریضوں کا علاج کیاگیا ہے ۔
پاک بحریہ نے آپریشن مدد کے تحت اب تک ایک ہزار نو سو ساٹھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی عبیداللہ خان شادی خیل ضلع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر ز کو بھی ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔
گلگت بلتستان میں جاری بارشوں اور شدید سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کاکام جاری ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں