الطاف حسین کومفرور قرار دے دیا گیا

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے ملزم الطاف حسین کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اسے گرفتار کرنے کا موقع موجود نہیں ہے۔ لہذا اسے مفرور قرار دیا جائے۔

311014
الطاف حسین  کومفرور قرار دے دیا گیا

پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں الطاف حسین کی جانب سے رینجرز کو دھمکیاں دینے کے جواز میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔
واضح رہے کہ الطاف حسین کے خلاف سول لائنز تھانے میں رینجرز ترجمان کرنل طاہر محمود کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے ملزم الطاف حسین کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اسے گرفتار کرنے کا موقع موجود نہیں ہے۔ لہذا اسے مفرور قرار دیا جائے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو کام جاری رکھتے ہوئے آئندہ سماعت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں