خیبرپختونخوا:360 پولنگ سٹیشنوں پردوبارہ ووٹ ڈالنے کا عمل جاری

پشاور میں آج اورکل دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ان پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات کااعلان اس سال تیس مئی کوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں اور بد انتظامی کے باعث انہیں کالعدم قرار دینے کے بعد کیاگیا تھا

307474
خیبرپختونخوا:360 پولنگ سٹیشنوں پردوبارہ ووٹ ڈالنے کا عمل جاری

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تین سو ساٹھ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔صوبے کے چودہ اضلاع میں شام چھ بجے تک کسی وقفے کے بغیر ووٹ ڈالنے کا عمل جاری رہے گا۔
دوبارہ پولنگ کے دوران پرامن ماحول برقرار رکھنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔
پشاور میں آج اورکل دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ان پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات کااعلان اس سال تیس مئی کوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں اور بد انتظامی کے باعث انہیں کالعدم قرار دینے کے بعد کیاگیا تھا۔
ری پولنگ کے موقع پر پولیس کے 49 ہزار سے زائد اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ہر پولنگ سٹیشن کے اطراف میں 500 میٹر تک کے علاقے کو سکیورٹی زون قرار دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کی 978 وارڈز میں سے تحریک انصاف 267 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔ جے یو آئی ف 104 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور اے این پی 101 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ ن 87 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی نے 73 نشستیں حاصل کیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں