وزیراعظم کا ایم کیو ایم،جے یو آئی پر قرارداد واپسی کیلئے زور

وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے بارے میں قراردادیں واپس لے لیں۔ اسحاق ڈار،خواجہ سعدرفیق، عرفان صدیقی اور پرویزرشید پر مشتمل کمیٹی دونوں سیاسی

307279
وزیراعظم کا ایم کیو ایم،جے یو آئی پر قرارداد واپسی کیلئے زور

وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر جے یو آئی(ف) اور ایم کیوایم قائل کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے بارے میں قراردادیں واپس لے لیں۔
انہوں نے اسلام آبادمیں پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنی قراردادوں پر ووٹنگ کے لئے اصرار نہ کریں۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں آئین اور جمہوریت کے لیے ثابت قدم رہنے پر سیاسی رہنماؤں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ جمہوری عمل کی کامیابی کا ثبوت ہے، قوم جمہوریت کے سفر پر آگے بڑھ رہی ہے اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے سیاسی قیادت کا اتحاد اہم ہے، ملکی بہتری کےلیے سب کومل جل کر کام کرنا ہوگا۔
اسحاق ڈار،خواجہ سعدرفیق، عرفان صدیقی اور پرویزرشید پر مشتمل کمیٹی دونوں سیاسی جماعتوں کو تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق تحریک واپس لینے کےلیے قائل کرے گی۔
اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمان، رشید گوڈیل، سراج الحق ، محمود خان اچکزئی، غلام احمد بلور، خالد مقبول صدیقی، اعجاز الحق، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی تاہم تحریک انصاف کا کوئی رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ اجلاس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ، تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کےلیے ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کی قراردادوں کی واپسی اور انتخابی اصلاحات سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انتخابی اصلاحات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے کی گئی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں