لاہورکوخوبصورت اور عالمی معیار کا شہر بنایا جائے گا: شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہروں کو خوب صورت بنانے کے ساتھ ساتھ ساتھ اسے عالمی معیار کے شہر کا اسٹیٹس بھی عطا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں جلد ہی عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا

304696
لاہورکوخوبصورت اور عالمی معیار کا شہر بنایا جائے گا: شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہروں کو خوب صورت بنانے کے ساتھ ساتھ ساتھ اسے عالمی معیار کے شہر کا اسٹیٹس بھی عطا کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ لاہورمیں جلد ہی عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے گا،جبکہ گریٹر اقبال پارک منصوبےسے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا،جس سےعوام کوبہترین تفریحی سہولتیں بھی میسر آ ئیں گی۔ انہوں نےکہاکہ لاہور سے منصوبے کا آغازکر کے اس کا دائرہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک بڑھایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ،جس میں شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پبلک مقامات پر آرٹ کے شاہکار بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں لاہورمیں واہگہ ڈسٹری بیوٹری پرواکنگ اورسائیکلنگ ٹریک کےقیام کی بھی منظوری دی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں