بھارتی ڈرون کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی تصاویر جاری

تجزیے کے دوران ڈرون سے ملنے والی تصاویر میں بھارتی علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی صاف نظر آ رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیسٹ فلائٹ سے پہلے کی تصاویر میں بھارتی فوج کا کمپنی ہیڈ کوارٹر سمیت بھارتی چیک پوسٹ پر لگا ہوا جھنڈا واضح نظر آتا ہے

304400
بھارتی ڈرون کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی تصاویر جاری

پاکستان نے بھارت کے گرائے جانے والے ڈرون طیارے کا تکنیکی جائزہ مکمل کر لیا ہ اور بھارتی ڈرون کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی تصاویر جاری کردی گئیں۔
تجزیے کے دوران ڈرون سے ملنے والی تصاویر میں بھارتی علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی صاف نظر آ رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیسٹ فلائٹ سے پہلے کی تصاویر میں بھارتی فوج کا کمپنی ہیڈ کوارٹر سمیت بھارتی چیک پوسٹ پر لگا ہوا جھنڈا واضح نظر آتا ہے۔ تصاویر میں لائن آف کنٹرول میں بھارتی علاقہ بھی واضح نظر آ رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 9 جون سے ابتک جنگ بندی معاہدے کی 35 خلاف ورزیاں کی گئیں۔
فوجیوں کی نقل و حرکت اور جاسوسی میں اضافے، شہریوں کو نشانہ بنانے، ڈرون طیاروں کے استعمال میں اضافے اور پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے بھارت کے جارحانہ رویے کا اظہار ہوتا ہے۔
پیر کو جاری کی گئی کچھ تصاویر اور ویڈیو کلپس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ ڈرون نے ایک بھارتی چوکی سے اڑان بھری اور پاکستانی علاقے میں داخل ہوگیا۔

 

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں