تحریک انصاف کاانکوائری کمیشن کے قیام کامطالبہ جائز تھا:عمران خان

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آئندہ عام انتخابات کو زیادہ منظم انداز میں کرانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔کہ وہ کمیشن کی رپورٹ سے مایوس نہیں ہوئے اور وہ پہلے ہی اسے قبول کرچکے ہیں

384989
تحریک انصاف کاانکوائری کمیشن کے قیام کامطالبہ جائز تھا:عمران خان

عمران خان نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا پاکستان تحریک انصاف کا انکوائری کمیشن کے قیام کا مطالبہ جائز تھا۔ میاں صاحب معافی آپ کو مانگنی چاہیے۔ اسمبلی میں جائیں گے کب جانا ہے فیصلہ بعد میں کریں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آئندہ عام انتخابات کو زیادہ منظم انداز میں کرانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ وہ کمیشن کی رپورٹ سے مایوس نہیں ہوئے اور وہ پہلے ہی اسے قبول کرچکے ہیں ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ انتخابی نظام میں موجود خرابیوں کو دور کیاجائے گا۔
انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انکوائری کمیشن کی رپورٹ نئے پاکستان کی جدوجہد کا حصہ ہے مایوسی کی ضرورت نہیں پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ جائز تھا۔
عمران خان نے کہا رپورٹ میں کہا گیا الیکشن کمیشن میں روابط کا فقدان تھا۔ ڈی جی الیکشن کمیشن کو اضافی بیلٹ پیپرز کے بارے میں علم ہی نہیں تھا۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کیوں فیل ہوا؟ الیکشن کمیشن کو علم نہیں تھا۔ عمران خان نے کہا انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا الیکشن کمیشن کے ممبرز کا انتخابی عمل میں کردار نظر نہیں آیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے نیچے کوئی مانٹرینگ نظام نہیں تھا۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبرز رپورٹ کے بعد استعفیٰ دیں۔ اب کون فیصلہ کرے گا کہ یہ ایک منظم دھاندلی تھی یا پھر لیپس ہو گئے؟۔ عمران خان نے کہا پہلے دن کہا تھا کہ جو فیصلہ آئے گا قبول کرونگا۔ اسمبلی میں جائیں گے، کب جانا ہے فیصلہ بعد میں کریں گے۔ انکوائری کمیشن سے توقعات زیادہ تھیں لیکن فیصلے سے تکلیف پہنچیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں