کرپشن کے الزامات کے بعد سندھ کابینہ میں تبدیلیاں

کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراء کی کارکردگی پر خود نظر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا

346804
کرپشن کے الزامات کے بعد سندھ کابینہ میں تبدیلیاں

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت دبئی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراء کی کارکردگی پر خود نظر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔
ذرائع كے مطابق پیپلز پارٹی كی قیادت كے دبئی میں منعقدہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ كیا گیا تھا كہ كابینہ میں كچھہ نئے لوگوں كو بھی شامل كیا جائے۔ امكان ہے كہ سكھر سے تعلق ركھنے والے پیپلز پارٹی كے ركن سندھ اسمبلی ناصر شاہ كو سندھ كابینہ كا حصہ بنایا جائے گا اور صوبائی وزیر كا حلف اٹھانے كے بعد انہیں محكمہ بلدیات كو قلمدان دیا جائے گا۔
محكمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن كی كیبنٹ ڈویزن كی جانب سے جاری كردہ نوٹیفكیشن كے مطابق سندھ كے سینئر وزیر نثار احمد كھوڑو سے تعلیم كا قلمدان واپس لے كر انہیں محكمہ اطلاعات اور آبپاشی كے قلمدان دیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن سے محكمہ اطلاعات كا قلمدان لے کر انہیں محكمہ وركس اینڈ سروسز كا قلمدان تفویض كیا گیا ہے،ان كے پاس محكمہ بلدیات اور محكمہ آركائیوز كے قلمدان بدستور موجود رہیں گے۔
دوسری جانب حكومت سندھ نے بدھ كو مزید سركاری افسران كے تبادلے اور تقرریاں كی ہیں۔ محكمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن كی جانب سے جاری كردہ ایك نوٹیفكیشن كے مطابق ایڈیشنل چیف سیكریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ محمد وسیم كا تبادلہ كركے انہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ كراچی تعینات كیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں