سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی سیاست میں حصہ لینےکی تیاریاں

انہوں نے اس سلسلے میں تمام تر مشاورت مکمل کرلی ہے اور 14اگست کوسیاسی سرگرمیوں میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کئے جانے کاامکان موجود ہے۔ سابق چیف جسٹس کے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے اپنی نئی جماعت بنائے جانے کے بھی واضع امکانات موجود ہیں

383006
سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی سیاست میں حصہ لینےکی تیاریاں

پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے قومی سیاست میں حصہ لینے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
انہوں نے اس سلسلے میں تمام تر مشاورت مکمل کرلی ہے اور 14اگست کوسیاسی سرگرمیوں میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کئے جانے کاامکان موجود ہے۔
سابق چیف جسٹس کے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے اپنی نئی جماعت بنائے جانے کے بھی واضع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے اپنے تمام دیرینہ ساتھیوں سے بھی صلاح مشورے مکمل کر لئے ہیں جبکہ سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے سابق چیف جسٹس کومسلم لیگ ن میں شمولیت کامشورہ بھی دیاہے جس کاتاحال سابق چیف جسٹس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے اپنے 250 افراد پر مشتمل تھنک ٹینک کے قیام کیلئے اقدامات بھی مکمل کر لئے ہیں اور جلدہی اس بارے بھی فیصلہ سامنے آ جائیگا۔
سابق چیف جسٹس تاحال عمران خان کے خلاف ہونے والی مقدمہ بازی، عام انتخابات 2013ءمیں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کے فیصلے کے منتظر ہیں اور جیسے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ آئیگااس کے مطابق ہی سابق چیف جسٹس اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں