چین سے700کلومیٹر طویل گیس  پائپ لائن پر کام جاری

پاکستان نے چین سے ایل این جی کی در آمد کیلئے سات سو کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کردیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیٹرولیم اور قدرتی وسیلوں کے وزیرشاہد خاقان عباسی نے کیا

382404
چین سے700کلومیٹر طویل گیس  پائپ لائن پر کام جاری

پاکستان نے چین سے ایل این جی کی در آمد کیلئے سات سو کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کردیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیٹرولیم اور قدرتی وسیلوں کے وزیرشاہد خاقان عباسی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے لئے پاکستان اور چین مشترکہ طورپر فنڈز فراہم کرینگے ۔
وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ گوادر کی بندرگاہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کا مرکز ہوگی ، جس سے مغربی چین کی گرم پانیوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چین کی مالی امداد سے پاکستان کواپنا ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران سے گیس کی در آمد کرکے اپنے توانائی بحران پر قابوپانے کی کوشش کررہاہے تاہم ایران پر عائد پابندیوں سے منصوبے پر کام شروع کرنے میں تاخیر ہوئی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں