پاکستان رینجرزکا عید پر بھارت کی جانب سے مٹھائی لینے سے انکار

دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر مٹھائی کا تبادلہ ہوتا رہا ہے تاہم بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاکستانی شہریوں کی شہادت پر اس مرتبہ پاکستان رینجرز نے انکار کردیا

382085
پاکستان رینجرزکا عید پر بھارت کی جانب سے مٹھائی لینے سے انکار

ایک ایسے وقت میں جبکہ کشمیر کے محاذ پر بھارتی فوجوں نے اندھا دحنڈ فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
بھارتی فوج کی جانب سے واہگہ پر بھجوائی جانے والی مٹھائی لینے سے انکار کردیا ہے۔
بھارت ایک طرف معصوم پاکستانیوں کو شہید کرتا ہے تو دوسری طرف دوستی کا بھی ہاتھ بڑھاتا ہے۔دو روز قبل بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کے نتیجے میں 5 معصوم پاکستانی شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔ایسی صورتحال میں پاکستان رینجرز نے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے عید کے موقع بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے مٹھائی لینے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر مٹھائی کا تبادلہ ہوتا رہا ہے تاہم بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاکستانی شہریوں کی شہادت پر اس مرتبہ پاکستان رینجرز نے انکار کردیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں