جنرل راحیل شریف نے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ہمراہ عید منائی

پاک فوج کے سربراہ کل سے جنوبی وزیرستان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں پر انہوں نے عیدالفطر کو جوانوں کے ساتھ منایا ہے

381862
جنرل راحیل شریف نے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ہمراہ عید منائی

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان میں فرائض ادا کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید الفطر منارہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف عید الفطر کا تہوار جنوبی وزیرستان میں مورچوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ منا رہےہیں۔
انہوں نے نماز عید بھی فوجی جوانوں کے ساتھ ہی مل کر ادا کی۔ آرمی چیف نماز کی ادائیگی کے بعد افسروں اور جوانوں سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔
خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف گزشتہ روز وزیرستان پہنچے تھے اور انہوں نے رمضان المبارک کا آخری روزہ بھی وہاں گزارا تھا جبکہ آخری افطار بھی جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر کی تھی۔
ادھر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا مشن مکمل ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر میں کامیابیوں کے بعد امن و امان کی صورتح میں قابل ذکر حد تک بہتری آئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں