الطاف حسین اوردیگررہنماؤں کیخلاف مزید مقدمات،  گرفتاری کے احکام

اشتعال انگیز تقریر پر الطاف حسین کے خلاف ایم کیو ایم کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر کراچی میں بھی کئی مقدمات درج ہوگئے ہیں ، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ساتھ ساتھ دیگر بیس رہنماؤں کو بھی ان مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے

381183
الطاف حسین اوردیگررہنماؤں کیخلاف مزید مقدمات،  گرفتاری کے احکام

پاک فوج کے خلاف تقریر پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کراچی اور ملک کے دیر علاقوں کے تھانوں مقدامات داخل کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اشتعال انگیز تقریر پر الطاف حسین کے خلاف ایم کیو ایم کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر کراچی میں بھی کئی مقدمات درج ہوگئے ہیں ، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ساتھ ساتھ دیگر بیس رہنماؤں کو بھی ان مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمات میں جن رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں رؤف صدیقی ، فاروق ستار ، حیدر عباس رضوی ، وسیم اختر اور سیف یار خان شامل ہیں ۔ اسلم ممتاز ، طیب ہاشمی ، خالد مقبول صدیقی ، کاظم رضا ، کامران احمد ، کامران عثمانی اور ریحان ہاشمی کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ محمد جمال ، خواجہ اظہار الحسن ، سلمان مجاہد کیف الوریٰ ، قمر منصور ، ایم عارف ، نورجہاں زیدی اور زاہدہ بیگم کے نام بھی مقدمات میں شامل ہیں ۔
نفرت انگیز تقاریر کرنے کی پاداش میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور متحدہ کے ایک درجن سے زائد رہنماؤں کے خلاف شہر کے6تھانوں میں7 مقدمات درج کرلیے گئے ، مقدمات بغاوت، انسداد دہشتگردی اور ٹیلیگراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔مقدمے میں نامزد افراد کو گرفتار کیا جائیگا، تاہم ابتدائی طور پر مقدمات کا اندراج کر کے کیس تفتیشی افسران کو بھیج دیا گیا ہے ، وہ تفتیش شروع کریں گے اور اس دوران مقدمے میں نامزد کسی بھی شخص کو گرفتار کرنا یا تفتیش کے لیے بلانا پڑا تو اسے فوری طور پر بلایا جا سکتا ہے ۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نفرت انگیز تقاریر کرنے کی پاداش میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں