الطاف حسین کی تقریر ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نےانہوں الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر کو ناقابل قبول اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر انتہا درجے کی اشتعال انگیزی کو چھو رہی ہیں

345077
الطاف حسین کی تقریر ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نےانہوں الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر کو ناقابل قبول اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر انتہا درجے کی اشتعال انگیزی کو چھو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک بیرون ملک بیٹھے لوگوں کو اپنے دفاعی اداروں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے اور ان پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا تاہم اب برطانوی حکومت سے معاملے پر بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب محسوس ہوتا ہے کہ برطانیہ میں ان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور بوکھلاہٹ میں انہوں نے اپنے غصے کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیاہے۔
چودھری نثار علی خان نے کہا کہ الطاف حسین نے 1971ء کے سانحہ سے متعلق جو زبان استعمال کی بھارت بھی وہی زبان استعمال کرتا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والی کمیونٹی مہذہب اور تہذیب یافتہ ہے لیکن الطاف حسین اس تضحیک کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمارے دشمن بھارت کی زبان استعمال کی اور انہوں نے اپنی تقریر میں تہذیب اور شرافت کی تمام حدیں پار کردیں ان کی تقاریر اشتعال انگیزی کی آخری حدوں کو چھو رہی ہیں، الطاف حسین کے معاملے پر ہر طرح سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب ان کی تقاریر پر برطانیہ سے بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔
دریں اثنا ملکی سلامتی اور حساس اداروں کے خلاف الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزید کئی شہروں میں مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں