ہم ریاست کے خلاف نہیں بلکہ ظلم و ستم کے خلاف ہیں: الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے خلاف نہیں ہیں بلکہ کراچی میں اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف ہیں اور ہم ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے

380179
ہم ریاست  کے خلاف نہیں بلکہ ظلم و ستم کے خلاف ہیں: الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے خلاف نہیں ہیں بلکہ کراچی میں اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف ہیں اور ہم ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
ایم کیو ایم حیدر آباد کی زونل کمیٹی کے ارکان اور خواتین ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کو بلا امتیاز و تفریق حقوق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے ، انہوں نے ملک کے خلاف نہیں ، ظلم و جبر کے خلاف بات کی ۔
ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجا جاسکتا ہے، ان کی تقاریر پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے، انہیں قتل بھی کرایاجاسکتا ہے، ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کیلئے ٹارگٹ کلنگ ، سٹریٹ کرائم ، اغوا کی وارداتوں اور ڈکیتیوں کے ہر واقعے کا الزام ایم کیو ایم کے سر تھوپا جاتا رہا ہے ۔ زندگی اللہ تعالیٰ اورتحریک کی امانت ہے، موت کاخوف نہیں، اگر انہیں کچھ ہوجائے تو کارکنان تحریک کوزندہ رکھیں اور کسی بھی قیمت پر قانون ہاتھ میں نہ لیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں