ملالہ کالبنان میں اپنی 18ویں سالگرہ پرمہاجرین کے اسکول کا افتتاح

پاکستان کی بچوں اورخواتین کے حقوق کی علمبردار ملالہ یوسف زئی نے اپنی 18 ویں سالگرہ منا ئی ۔ نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے گزشتہ روز اپنی 18ویں سالگرہ لبنان میں شامی مہاجر بچوں کے ہمراہ منائی۔ دنیا کی کم عمر نوبل امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اس موقع پر بچوں کو اسکول بھیجنے کی مہم کا آغاز کیا ہے

379621
ملالہ کالبنان میں اپنی 18ویں سالگرہ پرمہاجرین کے اسکول کا افتتاح

پاکستان کی بچوں اورخواتین کے حقوق کی علمبردار ملالہ یوسف زئی نے اپنی 18 ویں سالگرہ منا ئی ۔
نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے گزشتہ روز اپنی 18ویں سالگرہ لبنان میں شامی مہاجر بچوں کے ہمراہ منائی۔
دنیا کی کم عمر نوبل امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اس موقع پر بچوں کو اسکول بھیجنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس موقع پرسوشل میڈیا پر اپنے لاکھوں فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کو اسکول بھیجنے کی راہ ہموار کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے عالمی رہنماؤں سے بچوں کی تعلیم کو اہمیت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شامی سرحد کے قریب واقع وادی بقاکے ایک مہاجر کیمپ میں بسنے والی دو سو لڑکیوں کے لیے ایک اسکول کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اپنی 18ویں سالگرہ شام کی بہادر لڑکیوں کے ساتھ منا رہی ہیں۔
ملالہ یوسف زئی سن 2010 میں ان پر پاکستان میں کیے جانے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے لندن میں مقیم ہیں۔
اقوام متحدہ نے دو سال قبل ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کو "یومِ ملالہ " کے طور پر منانے کا اعلان کررکھا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں