وزیر اعلیٰ سندھ  کی زیرصدارت میں آج اپیکس کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سمیت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت، آپریشنل پالیسی، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید موثر بنانے سمیت دیگر اہم امور پرغور

379022
وزیر اعلیٰ سندھ  کی زیرصدارت میں آج اپیکس کمیٹی کا اجلاس

سندھ میں رینجرز کی موجودگی کو مزید جاری رکنے یا نہ رکھنے کے بارے میں غور کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سمیت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، سیکریٹری داخلہ سندھ مختار سومرو،کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلا ل اکبر، آئی جی سندھ غلام حید ر جمالی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی آپریشن اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت، آپریشنل پالیسی، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید موثر بنانے سمیت دیگر اہم امور پرغورکیا جاسکتا ہے۔
اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے خلاف پراپگنڈہ مہم کا بھی جائزہ لیے جانے پر غور کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں