پاکستان بھارت مذاکرات آئندہ جاری رکھنے کا فیصلہ: سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے اوفا میں اپنی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے

378997
پاکستان بھارت مذاکرات آئندہ جاری رکھنے کا فیصلہ: سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے اوفا میں اپنی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان بھارت کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی کے بجائے براہ راست بات چیت کی پالیسی اختیار کرے گا ،اگر بھارت مذاکرات کے دوران کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات کرنے پر تیار ہوگاتو مذاکرات کو آگے بڑھائے جائیں گے بصورت دیگر مذاکرات نہیں کیے جائیں گے ۔
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان روس کے شہر اوفا میں ہونے والی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلیے مخص رابطے کا آغاز ہوا ہے۔ اس ملاقات میں طے ہوا ہے کہ باضابطہ مذاکرات کیلیے آغاز کے مختلف دور منعقد کیے جائیں گے ۔ ان ملاقاتوں کے علاوہ حکومتی سطح پر دونوں ممالک میں بات چیت کا باضابطہ آغاز سلامتی کے مشیر وں کی ملاقات سے کیا جائے گا اور اس ملاقات کا ٹائم فریم دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے حکام باہمی مشاورت سے طے کریں گے۔
ایک سوال پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت پر بھی اتفاق کیا تاکہ خطے میں امن اور ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ایک اور سوال پر مشیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے تنظیم کے دیگر رکن ممالک خصوصاً چین اور روس کے ساتھ تجارتی ، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں