دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں کورکمانڈرزکا ساتھ دینگے: بلاول بھٹو

دووزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل بلاول بھٹوزرداری اورکورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اوروزیراعلیٰ قائم علی شاہ بھی شریک

379194
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں کورکمانڈرزکا ساتھ دینگے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل بلاول بھٹو زرداری اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ بھی شریک تھے۔
اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن اور امن و امان پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں چئیرمین پیپلز پارٹی نے دہشت گردی ، کرپشن اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جانیں دیں ، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ساتھ دیں گے ، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں