سفیرِپاکستان سہیل محمود کی ترک مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

سفیر پاکستان سہیل محمود کی ترک مسلح افواج کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود خصوصی تعلقات اور خاص طور پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان موجود روائتی تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا

344525
سفیرِپاکستان سہیل محمود کی ترک مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے نے ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
سفیرِ پاکستان سہیل محمود نے اس موقع پر چئیر مین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشید محمود کا نیک تمناوں پر مبنی پیغام بھی پہنچایا جس کے جنرل اوزیل نے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے بھی انہیں نیک تمناوں پر مشتمل پیغام روانہ کیا ہے۔
سفیر پاکستان سہیل محمود کی ترک مسلح افواج کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود خصوصی تعلقات اور خاص طور پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان موجود روائتی تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات اور دونوں ممالک کے درمیان بری، بحری اورفضائی مشقوں کے علاوہ ملٹری ٹریننگ اور تعلیم کے شعبے میں تعاون جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع کے تمام شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر دفاعی صنعت میں بھی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ترکی اور پاکستان کے درمیان دفاعی شعبے میں اکتوبر 2014 میں راولپنڈی میں ہونے والے ہائی لیول ملٹری ڈائیلاگ کے فریم ورک میں بڑی تیزی سے تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں