وزیراعظم محمد نواز شریف عالمی اوسلو سربراہ اجلاس سے خطاب

وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ أوسلو کے دوران پاکستان اور ناروے کی کمپنیوں کے درمیان 150 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے پلانٹس لگانے کا سمجھوتہ طے پا گیا۔

336800
وزیراعظم محمد نواز شریف عالمی اوسلو سربراہ اجلاس سے خطاب


وزیراعظم محمد نواز شریف نے ناروے کے ولی عہد شہزادہ ہاکون میگنس سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات یکساں خیالات اور جمہوری تکثریت و اقتصادی آزادانہ نظام کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی و اقتصادی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان روابط میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ناروے کے پاکستان کے ساتھ بالخصوص صحت اور تعلیمی شعبوں میں ترقیاتی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پسماندہ طبقہ کی سماجی و اقتصادی بہتری میں مدد ملی ہے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ أوسلو کے دوران پاکستان اور ناروے کی کمپنیوں کے درمیان 150 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے پلانٹس لگانے کا سمجھوتہ طے پا گیا۔ سمجھوتے پر دستخط کرنے کی تقریب اوسلو میں ہوئی جس میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے بھی شرکت کی۔ ناروے کی کے ٹیک سولر کمپنی اور پاکستان کی نظام انرجی کے درمیان پاکستان میں شمسی توانائی کے مشترکہ پلانٹس لگانے کا ایم او یو طے پایا۔ جس کے تحت 150 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے تین سولر پلانٹس لگائے جائیں گے جس کا آغاز 2016ءکی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے تعلیم کو بنیادی انسانی حق اور پائیدار ترقی کا کلیدی محرک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی، پرتشدد انتہا پسندی اور بنیاد پرستی سے نبرد آزما ہونے اور انسانی حقوق، برداشت اور امن کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے تعلیم بہترین ذریعہ ہے، تعلیم کیلئے وسائل متحرک کرنے کیلئے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کثیرالجہتی اداروں اور سول سوسائٹی و نجی شعبہ کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ اجلاس میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے تعلیم گورڈن براﺅن، سربراہان مملکت و حکومت، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں