پاکستان میں شدید حادثہ، بیس افراد ہلاک

ترنول کے جوار میں ایک تیز رفتار کوچ ایک وین سے جا ٹکرائی جس سے درجنوں اموات ہوئیں

337498
پاکستان میں شدید حادثہ، بیس افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق اسلام آباد کے قریب واقع ترنول میں ایک ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترنول کے فتح جھنگ روڈ پر ایک تیز رفتار مسافر کوسٹر مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی جس سے 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں