صحت مند معاشرہ ملک کی ترقی کا آئینہ دار: صدر ممنون حسین

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں صحت کے شعبے کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ملک میں نئے اور جدید اسپتالوں کی تعمیر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے

335278
صحت مند معاشرہ ملک کی ترقی کا آئینہ دار: صدر ممنون حسین

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں صحت کے شعبے کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ملک میں نئے اور جدید اسپتالوں کی تعمیر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہارشہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پمز کے زیر انتظام مجوزہ میڈیکل ٹاورکمپلیکس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی، صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبوں کو عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہیے، صدر ممنون نے میڈیکل ٹاورکمپلیکس منصوبے کو سراہا اور کہاکہ تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد ایک فعال اور قابل عمل ماڈل تشکیل دیا جائے تاکہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں صحت کا نظام بہتر ہوگا وہاں لوگوں کو ملک کی صحت اور ترقی کی جانب بھی توجہ دینے کا موقع ملے گا اور لوگ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں