ہم تعلیم کو فروغ دینےاورمعیاربہتربنانےکےلیے پرعظم ہیں: نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تعلیم تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے، دہشتگردی اور عسکریت پسندی کیخلاف جنگ کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں کیونکہ اکثر دہشتگردوں کا خاتمہ جبکہ ان کے بیشتر ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے

335149
ہم تعلیم کو فروغ دینےاورمعیاربہتربنانےکےلیے پرعظم ہیں: نواز شریف

وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان تعلیم کا معیار بڑھانے اور صنفی تفریق کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تعلیم تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے، دہشتگردی اور عسکریت پسندی کیخلاف جنگ کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں کیونکہ اکثر دہشتگردوں کا خاتمہ جبکہ ان کے بیشتر ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا پختہ یقین ہے کہ کسی بھی ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں نوجوانوں کی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
پیر کو ناروے کے مرکزی شہر اوسلو آمد کے فوری بعد سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں افراد کی قربانیوں کیساتھ 110 ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی برداشت کیا ہے۔ اوسلو کانفرنس کے حوالے تعلیم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امن، برداشت اور معاشرے میں یکجہتی کے فروغ کیلئے ناخواندگی کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان اوسلو سربراہ کے وژن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
گورڈن براؤن نے اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور افغانستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ انھوں نے آرمی پبلک اسکول کے اندوہناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسکولوں کی حفاظت کیلیے کیے گئے حکومتی فیصلوں کو سراہا۔
بعد ازاں وزیراعظم نے نارویجن وزیر خارجہ کی جانب سے اوسلو سٹی ہال میں مختلف وفود کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں بھی شرکت کی جس میں ناروے کے وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی موجود تھے۔
نواز شریف یہ دورہ وزیراعظم ناروے ارنا سولبرگ کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں