وزیراعظم نواز شریف اوسلوسربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئےناروے روانہ

اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم تعلیمی کانفرنس سے خطاب او ر کئی عالمی رہنمائوں سے ملاقات کریںگے۔ وہ منگل کواوسلومیں ترقی کیلئے تعلیم کے موضوع پر سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم یہ دورہ ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کی دعوت پر کررہے ہیں

333440
وزیراعظم نواز شریف اوسلوسربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئےناروے روانہ

وزیراعظم نوازشریف ناروے روانہ ہوگئے ۔وہ منگل کواوسلومیں ترقی کیلئے تعلیم کے موضوع پر سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم یہ دورہ ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کی دعوت پر کررہے ہیں ۔ایک عشرے سے زیادہ عرصے میں کسی بھی پاکستانی رہنما کا یہ ناروے کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
اپنے دورہ کےدوران وزیراعظم تعلیمی کانفرنس سے خطاب او ر کئی عالمی رہنمائوں سے ملاقات کریںگے۔وزیراعظم اپنے ناروے کے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے وہ ناروے کے ولی عہد ہاکون منگوس سے بھی ملیں گے ،دورہ سے وزیراعظم کو ناروے کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ امور سمیت عالمی اورعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

 

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں