بلاول بھٹو نے پارٹی کے معاملات بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی جہاں اختلافات کی وجہ سے اس کے رہنما اوپر تلے مستعفی ہو رہے ہیں حالات پر قابو پانے کے لیے بلاول بھٹو نے خود آگے بڑھ کر پارٹی کے معاملات کو بہتر بنانے کی کوششں کا آغاز کردیا ہے

333637
بلاول بھٹو نے پارٹی کے معاملات بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی جہاں اختلافات کی وجہ سے اس کے رہنما اوپر تلے مستعفی ہو رہے ہیں حالات پر قابو پانے کے لیے بلاول بھٹو نے خود آگے بڑھ کر پارٹی کے معاملات کو بہتر بنانے کی کوششں کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں خصوصی طور پر پنجاب کے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ کرنے اور عوامی رابطے بڑھانے سمیت پنجاب میں پارٹی کو مضبوط بنانے کا مشورہ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت پر قیادت میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس صورتحال میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود سرگرم اور فعال ہو گئے ہیں۔ بلاول بھٹو پارٹی کے نظریاتی لوگوں کو جماعت میں روکنے کیلیے پورا زور لگا رہے ہیں، انھوں نے ناراض رہنماؤں سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔ وہ نظریاتی لوگوں سے خود ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بلاول بھٹو مرکزی رہنماؤں کیساتھ ساتھ ضلعی صدور کو بھی ٹیلی فون کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول اپنے والد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر ان کے ہمراہ لاہور آئیں گے، بختاور اور آصفہ بھی ان کے ساتھ ہوں گی تاکہ مل جل کر پارٹی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے اور پارٹی سے مستعفی ہونے والے رہنماوں کو روکا جائے اور ان کی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں