تعلیم قومی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے:وزیراعظم نواز شریف

کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسی لیے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تعلیم کیلئے عالمی سطح تک رسائی کو قومی ایجنڈامیں اولین ترجیح دی ہے

329896
تعلیم قومی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے:وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسی لیے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تعلیم کیلئے عالمی سطح تک رسائی کو قومی ایجنڈامیں اولین ترجیح دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم سماجی ترقی اور ملک میں سماجی تبدیلی کا نیا لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے ایک اہم شعبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر کسی کیلئے یکساں مواقع اور سماجی انصاف کو بھی یقینی بناتی ہے او ر غریبوں کے استحصال کو روکتی اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مہذب نہیں کہلواسکتا اور خاص طور پر خواتین کی تعلیم کسی بھی مہذب معاشرے کو اپنی بنیادوں پر کھڑا رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم لوگوں میں ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں بہتر شعور پیدا کرتی اور معاشرے ،سیاست اور اس کے اداروں کے ساتھ ان کے تعلقات پر اثر انداز ہوتی ہے۔انہوں نے پاکستان میں ہر بچے خصوصا لڑکیوں کیلئے اعلی معیاری تعلیم کے حق کو تحفظ فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تعلیم کیلئےمختص سرکاری وسائل میں اضافے کیلئےپرعزم ہےجو دوہزار چار سے دوہزار تیرہ تک مجموعی قومی پیداوار کا اوسطا2اعشاریہ چار فیصد تھے آئندہ تین سال کے دوران انہیں چار فیصد تک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان فنڈز سے ملک کے آئین میںشامل مفت اور لازمی ثانوی تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں