نواز شریف سے جنرل راحیل کی ملاقات، بھارتی مداخلت پر غور

ملاقات میں کراچی کی صورتحال خصوصاٍ متحدہ قومی موومنٹ کو بھارتی فنڈنگ کے معاملے پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور

325941
نواز شریف سے جنرل راحیل کی ملاقات، بھارتی مداخلت پر غور

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کراچی کی صورتحال خصوصاٍ متحدہ قومی موومنٹ کو بھارتی فنڈنگ کے معاملے پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور پیشرفت سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت، دہشت گردی کی معاونت سمیت اس کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کے ثبوت کے ساتھ اب پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا اصل چہرہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں