خدا کی قسم  "را" سے ہمارا کوئی تعلق نہیں : الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کل کراچی کے عوام سے ٹیلی فونک خطاب میں میں ایک بار پھر واضع کردیا ہے کہ ان کا بھاری کی خفیہ سروس را سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا خدا کی قسم ہماری را سے کوئی دوستی نہیں ،ہم را کے ایجن

325570
خدا کی قسم  "را" سے ہمارا کوئی تعلق نہیں : الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کل کراچی کے عوام سے ٹیلی فونک خطاب میں میں ایک بار پھر واضع کردیا ہے کہ ان کا بھاری کی خفیہ سروس را سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا خدا کی قسم ہماری را سے کوئی دوستی نہیں ،ہم را کے ایجنٹ ہیں نہ ہی اس سے کوئی رابطہ ہے ،را پاکستان کی دشمن ہے ،اگر را نے پاکستان کے خلاف سازش کی تو فوج کے ساتھ مل کر لڑیں گے ،اگر کوئی انفرادی طور پر را کا ایجنٹ ہے تو جماعت پر الزام نہ لگایا جائے ،طارق میر کے بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی ایجنٹ ثابت کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد کی گنجائش نہیں، ایک نہ ایک دن مرنا ہے ،چاہتا ہوں 50یا 100افراد کی ٹیم چھوڑ کر جائوں ،چاہتا ہوں ایماندار لوگوں کی ٹیم آگے آئے ۔انہوں نے کہااگر مجھے گرفتارکرلیا جاتا ہے گرفتاری کے دوران میری موت واقع ہوجاتی ہے تو میری قسم ہے کہ تم تحریک کو ختم مت کرنا ، بدلہ لینا ، بھیک مت لینا ، قرآن کے قصاص کے مطابق گردن کے بدلے گردن ، چاہے اس میں کوئی بھی ہو
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ہٹایا گیا توہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی جو کوئی بھی نہیں روک سکے گا اور ایم کیو ایم بھی ٹکڑوں میں بٹ جائے گی۔
ہم پاکستانی فوج کے دشمن نہیں ہیں،میں نے کئی مرتبہ رینجرز ،فوج اوراسٹیبلشمنٹ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ۔الطاف حسین نے کہا کہ چینلز پر ان دنوں ایک طوفان کھڑا ہو اہے وہ جس دباؤ میں یہ پروگرام چلا رہے ہیں اس بات کا خیال رکھیں کہ آج کی اسٹیبلشمٹ والے اور آپ کل نہیں رہیں گے ۔ چیف آف آرمی سٹاف ، آئی ایس آئی چیف ، ڈی جی رینجرز میری باتوں کو غلط نہ لیں ، ہم فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے ،ہمیں دشمن نہ سمجھیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں