پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے

طاہر القادری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 642 کے ذریعے دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نینشل ایئرپورٹ پہنچے۔ سرخ سفید اور سبز پرچم لہراتے سروں اور گلے میں پارٹی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے رومال اور گلے میں اسکارف ڈالے کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنے قائدک

323641
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری طویل عرصہ بیرونِ ملک رہنے کے بعد پاکستان لوٹ آئے ہیں۔
طاہر القادری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 642 کے ذریعے دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نینشل ایئرپورٹ پہنچے۔ سرخ سفید اور سبز پرچم لہراتے سروں اور گلے میں پارٹی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے رومال اور گلے میں اسکارف ڈالے کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنے قائد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پابندی کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے طاہرالقادری کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جب کہ انھیں ریلی یا جلوس کی صورت میں گھر جانے سے منع کیا گیا ہے۔
دھرنے کا ادھورا مشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بازگشت کے ساتھ طاہر القادری عید کے بعد احتجاجی سیاست کے لئے نئی صف بندی کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں