ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کے گرد گھیرا تنگ

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے اسکاٹ لینڈ یارٹ کی 2 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو آج وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔ تحقیقاتی ٹیم پاکستان میں گرفتار ملزموں سے عمران فاروق قتل کیس

322747
ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کے گرد گھیرا تنگ

ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں گھیرا تنگ ہو تا جا رہا ہے۔
ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے اسکاٹ لینڈ یارٹ کی 2 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کو آج وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔
ٹیم ارکان میں سٹارٹ جیمز ، ڈیوڈ والٹر سمتھ ، گرے مارٹن ، کلارمارگارٹ ، ٹیلر کیتھ اور سمانتھا لوئس شامل ہیں جو تفتیش کار ، مترجم اور معاون ہیں ۔ تحقیقاتی ٹیم پاکستان میں گرفتار ملزموں سے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق تفتیش کرے گی ۔ چند روز پہلے پاکستان نے برطانوی ٹیم کو اسلام آباد آنے کی اجازت دی تھی ۔ عمران فاروق قتل کیس میں اب تک تین گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد سے معظم علی کو گرفتار کیا گیا تھا جس پر عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ کے ویزے فراہم کرنے ، وہاں تعلیمی ادارے میں داخلہ دلوانے اور رقم دینے کے الزامات ہیں ۔ معظم علی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خالد شمیم اور محسن علی کو ایف سی نے چمن میں پاک افغان بارڈرکے قریب سے گرفتار کیا اور کوئٹہ منتقل کردیا جہاں سے ایف آئی اے نے انہیں اسلام آباد منتقل کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے بعد کیس کی تفتیش کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کے ساتھ مشترکہ تفتیش کرے گی۔
ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں گھر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں