چوہدری نثار کا ایم کیو ایم سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر سے رابطہ

برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کو یہ باور کرایا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں ایم کیو ایم سے متعلق پیش کیے گئے انکشافات انتہائی حساس اور پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں

320227
چوہدری نثار کا ایم کیو ایم سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر سے رابطہ

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ میں انتہائی حساس اور اہم انکشافات کیے گئے ہیں جس کے حقائق کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کو یہ باور کرایا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں ایم کیو ایم سے متعلق پیش کیے گئے انکشافات انتہائی حساس اور پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں، اس سے متعلق تمام تر تفصیلات تک رسائی کے لیے پاکستان کی مدد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بی بی سی رپورٹ پر پاکستانی حکومت باضابطہ طور پر مدد کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھے گی کیونکہ رپورٹ میں بیان کیے گئے حقائق تک رسائی کے لیے آخری حد تک جائیں گے کیوں کہ یہ پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے بہت حساس معاملہ ہے۔
ایم کیو ایم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ نے بحیرہ سیاست میں طوفان برپا کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم نے بھارت سے فنڈنگ وصول کی اور بھارت نے 10 سال تک متحدہ کے سیکڑوں کارکنوں کو تربیت فراہم کی جب کہ برطانوی پولیس نے جون 2013 میں ایم کیو ایم کے ایک سینئیر رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تھا اور اس کارروائی کے دوران دھماکا خیز مواد اور اسلحے کی فہرست ملی تھی اور فہرست میں درج اسلحہ اور رقم ممکنہ طور پر کراچی میں استعمال ہونا تھی۔
برطانیہ سے ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیانات مانگ لئے ہیں ، آج باضابطہ خط بھی لکھیں گے ۔ چودھری نثار نے کہا برطانوی حکام بتا سکتے ہیں کہ کیا جھوٹ اور کیا سچ ہے ، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ، ہم کوئی ادلے کا بدلہ نہیں کر رہے ۔ رپورٹ میں جن رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے ویسی ہی انٹیلی جنس اطلاعات حکومت کے پاس بھی تھیں ، سچ جاننے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں