کراچی میں شدید گرمی سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

چار روز کے دوران جناح اسپتال میں 6 ہزار سے زائد مریضوں کو لایا گیا۔ بجلی کی بندش بے شمار شہریوں کو اسپتال پہنچانے کا سبب بنی۔ اسپتال میں بھی مریضوں کو بجلی کی عدم فراہمی پر دہرے عذاب سے دوچار ہونا پڑا

318918
کراچی میں شدید گرمی سے  ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

کراچی میں قیامت خیز گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
چار روز کے دوران جناح اسپتال میں 6 ہزار سے زائد مریضوں کو لایا گیا۔ بجلی کی بندش بے شمار شہریوں کو اسپتال پہنچانے کا سبب بنی۔ اسپتال میں بھی مریضوں کو بجلی کی عدم فراہمی پر دہرے عذاب سے دوچار ہونا پڑا۔
کراچی میں پانچ دن میں ایک ہزار کے قریب اموات ،گرمی کی حالیہ لہر، خوف کی علامت بن گئی ۔ اللہ اللہ کرکے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے ، اسپتالوں کی صورتحال معمول پر آرہی ہے۔ کراچی میں آفت بن کر آنے والی گرمی رخصت ہوگئی لیکن جاتے جاتے اپنے ساتھ سیکڑوں انسانوں کی زندگیاں لے گئی ۔
تاہم حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسم کی بہتری کے ساتھ ہسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم ابھی بھی ہزاروں مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اسپتالوں کی صورتحال معمول پر آرہی ہے۔ کراچی میں آفت بن کر آنے والی گرمی رخصت ہوگئی لیکن جاتے جاتے اپنے ساتھ سیکڑوں انسانوں کی زندگیاں لے گئی ۔
شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے افراد میں سے اکثریت کی عمریں 40 سال سے زائد تھیں۔ گرمی اور حبس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ملیر، کورنگی، نیوکراچی، سرجانی اور لیاری کے علاقوں میں ہوئیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ بڑھتی ہوئی اموات کے باعث مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کی گنجائش بھی پوری ہو چکی ہے ۔ پاک فوج ، رینجرز اور مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے ہیٹ سٹرکوس ریلیف سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں مریضوں طبی امداد دی جا رہی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں