پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس وقت تک 900 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گرمی سے متاثر ہونے والے ایک ہزار 500 افراد زیر علاج ہیں

316108
پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس وقت تک 900 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گرمی سے متاثر ہونے والے ایک ہزار 500 افراد زیر علاج ہیں۔
کراچی اور اس کے جوار میں نمی کے ساتھ درجہ حرارت 45 تک پہنچا ہوا ہے۔
ہلاکتوں کی وجہ سے شہر بھر کے بڑے ہسپتالوں کے مردہ خانے بھر گئے ہیں۔
لاہور میں بھی ایک ہزار سے زائد بچے شدید گرمی کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی اور معدے کی بیماریوں کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 450 بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی گذشتہ ماہ شدید گرمی کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں