رینجرز کی کراچی میں امن کے قیام کی کوششیں

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز، کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ رینجرز نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے جگہ جگی چیکنگ پوسٹس قائم کی ہیں تاکہ علاقے میں امن کے قیام کوممکن بنایا جاسکے

314871
رینجرز کی کراچی میں  امن کے قیام کی کوششیں

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز، کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
رینجرز نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے جگہ جگی چیکنگ پوسٹس قائم کی ہیں تاکہ علاقے میں امن کے قیام کوممکن بنایا جاسکے۔ رینجرز نے اس سلسلے میں کراچی کے مختلف مقامات پر اپنی کاروائیوں کو بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، رینجرز نے ہفتے کی شب کراچی میں سنی تحریک کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
دوسری طرف، کراچی پولیس نے بھی پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ادھر، ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔ وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدلقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ سندھ رینجرز کے سربراہ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن صوبے کی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا جا رہا ہے اور یہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں