ملالہ یوسف زئی کی عالمی بینک کے صدر کیساتھ ملاقات

ملالہ یوسف زئی نے عالمی بینک اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نئے ملینئم گولز میں تعلیم پر توجہ میں اضافہ کریں۔

315728
ملالہ یوسف زئی کی عالمی بینک کے صدر کیساتھ  ملاقات

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم کیساتھ ملاقات کے دوران گزشتہ سال جاری کیے جانےوالے اقوامِ متحدہ کے باضابطہ مستحکم ترقیاتی گولز کے آنے والے پیکیجز پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملالہ نے عالمی بینک کے صدر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یہ نہایت اہم ہے کہ ہم سیکنڈری تعلیم سے محروم لڑکیوں کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کی بھرپور صلاحیتوں کے حصول میں مدد کرنے کے لیے ہمیں اس مستحکم ترقیاتی گولز کو یقینی بنانا چاہیے۔ ساتھ ہی ہمیں تمام بچوں بالخصوص لڑکیوں کے لیے بارہ برس کی معیاری اور مفت تعلیم کے فنڈ کو بھی یقینی بنانے کا عزم کرناچاہیے۔ ملالہ یوسف زئی نے عالمی بینک اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نئے ملینئم گولز میں تعلیم پر توجہ میں اضافہ کریں۔
یاد رہے کہ 2012ء میں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت پاکستان کی طالبہ ملالہ یوسف زئی پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں